You are not logged in or registered. Please login or register to use the full functionality of this board...

Latest news: --- OVERSEAS EXAM SOFTWARE INSTALLATION AND CONFIGURATION – SPRING 2019 FINAL TERM --- Spring 2019 Final Term Examinations Make your datesheet NOW --- Result of Spring 2019 Mid Term Examinations Declared and Published --- VU Final Term Solved Papers of All Books --- Ramzan Mubarak Chaand Raat Wazifa --- VU: Important announcement for students (Missing Emails) --- ˙·٠•●♥ Oliya Karam ♥●•٠·˙ --- Vu Launches New Web Portals Students ---

[-]
Shout: -
Options
Loading...
Smilies
Popup Shoutbox

Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
ایک گاوں کے امام مسجد نے عیسائیت قبول کرلی ,,,
#1
:sa
:rose
ایک گاوں کے امام مسجد نے عیسائیت قبول کرلی.
اور یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی. اس گاوں کے دیگر علماء اور اسلامی شخصیات امام صاحب سے ملنے ان کے گھر گئے کہ اصل وجہ معلوم کی جا سکے، دوران ملاقات امام صاحب جو کے عیسائیت قبول کر چکے تھے کچھ اس طرح اپنا واقعہ بیان کرتے ہیں.
"" ایک دن مجھے صبح کی نماز سے دیر ہو گئ اور مسجد میں اقامت ہو رہی تھی وضو کرتا تو زیادہ دیر ہو جاتی.اور مقتدی لعن طعن کرتے اسلیے سوچا آج بے وضو ہی جماعت کرا دوں. اور میں نے ایسا ہی کیا. دل میں خوف خدا بہت آیا اور میں کسی عذاب کا انتظار کرنے لگا مگر اللہ نے مجھے مہلت دے دی اور کوئی عذاب نہ آیا. اس طرح میں نے کافی مرتبہ کیا لیکن کوئی عذاب نہ آیا.چونکہ اب دیر تک سونے کی عادت بن چکی تھی اور یہ بے وضو جماعت کروانا میرا معمول بن چکا تھا. جبکہ اللہ کی طرف سے کوئی بھی عذاب نہ آیا. جبکہ میری بیوی کی طرف سے بھی کوئی تنقید ،ناراضگی یا اصلاح نہ کی گئی. اس طرح ایک دن آذان ہو گئی اور غسل کی فرضیت کے باوجود میں نے اٹھ کر جماعت کرا دی.. پھر بھی کوئی عذاب نہ آیا. یوں میری عادت بن گئ.اور نہ ہی کوئی عذاب آیا...اور یوں میرا دل و دماغ سے خوف خدا جاتا رہا ایک دن ذہین میں آیا روزانہ صبح نماز کے لیے اٹھنا پڑتا ہے کیوں نہ عیسائیت قبول کر لوں.
یوں میں نے عیسائیت قبول کر لی مگر کوئی عذاب نہ آیا...اور میں ایسے ہی خواہ مخواہ ڈرتا رہا..
اور اب اتنے دن بھی ہو گئے مگر کوئی عذاب نہ آیا."""
----------------
گاوں کے لوگ سن کر باآواز بلند اللہ اکبر ، استغفار کا ذکر کرنے لگے. ان میں سے ایک بزرگ بولے کہ اس سے بڑا اور کیا عذاب ہو کہ اللہ رب العزت نے تم سے مصلی اور دین اور نیکی کرنے کی طاقت ہی چھین لی اور تیری آخرت برباد ہو گئی.
-------------------
تحریر سے ہمیں بہت سارا سبق ملتا ہے.. اللہ کے عذاب کسی پتھر کی بارش. زلزلہ آندھی. قحط سالی کے علاوہ اور بھی بہت ہیں جو ہم خوشی سے برداشت کر رہے ہوتے ہیں جیسے کوئی نعمت ہے لیکن اس کی بدولت ہم اپنی دنیا اور آخرت برباد کر کہ ابدی خسارے کا سودا کر لیتے ہیں
Reply
#2
Bashak laaj bilkul thik :)

[
[Image: giphy.gif]
Reply
#3
Ooops_cut
[Image: Joker.jpg]
Reply




Users browsing this thread: 1 Guest(s)