You are not logged in or registered. Please login or register to use the full functionality of this board...

[-]
Shout: -
Options
Loading...
Smilies
Popup Shoutbox

Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
عجوہ کھجور کھجوروں کی سردار کیسے بنی ؟
#1
Heart 

عجوہ کھجور کھجوروں کی سردار کیسے بنی ؟
ایمان افروز تحریر
ایک حبشی جسکی ناک موٹی، آنکھیں چھوٹی، رنگت سیاہ۔
چلتا تو لنگڑاھٹ نمایاں، بولتا تو زبان میں لکنت، غلام ابن غلام، باغ کے جھاڑ جھنکار سے کھجوریں چننے میں مصروف تھا۔
یہ کھجوریں نرم نہ تھیں اور ذائقہ میں بھی باقی کھجوروں سے مختلف جبکہ رنگ گہرا اور دانہ بہت چھوٹا سا۔
جھولی میں آئی کھجوریں اس باغ کا آخری پھل تھا- وہ شہر میں انہیں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا مگر کوئی بھی ان کھجوروں کا طلبگار نہ تھا۔ اسی اثنا میں ایک آواز آئی:
’’اے بلالؓ یہ کھجور تو تجھ جیسی کالی اور خشک ھے‘‘۔
دل کے آبگینے پر اک ٹھیس لگی اور آنکھوں سے آنسو رواں ھو گئے۔ سیدنا بلال ؓ کھجوریں جھولی میں ھی سمیٹ کر بیٹھ گئے۔ ایسے میں وھاں سے اس کا گزر ھو جو ٹوٹے دلوں کا سہارا ھے۔ جس نے مسکینوں کو عزت بخشی وہ جس کا نام غمزدہ دلوں کی تسکین ھے- ھاں وھی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم-
آپ نے بلال رضی اللہ عنہ سے رونے کا سبب پوچھا تو سیدنا بلال ؓنے جھولی کھول کر سب ماجرہ کہہ سنایا۔
رحمت اللعالمین ﷺ نے بازار کی جانب رخ_انور موڑا اور آواز لگائی:
’’لوگو یہ کھجور ‘‘عجوہ‘‘ ھے یہ دل کے مرض کے لئے شفاء ھے، یہ فالج کے لیئے شفاء ھے، یہ ستر امراض کے لئے شفاء ھے اور لوگو یہ کھجوروں کی سردار ھے۔"
پھر یہ کہہ کر بس نہیں کیا فرمایا:
"جو اسے کھا لے اسے جادو سے امان ھے‘‘۔
منظر بدل گیا وہ بلال رضی اللہ عنہ جس کے پاس چند لمحے پہلے تک جھاڑ جھنکار تھا اب رحمت اللعالمین نبی آخر الزمان، رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے غنی کر دیا۔
پھر راوی لکھتے ھیں کہ لوگ بلال کی منتیں کرتے اور بلال کسی مچلے ھوئے بچے کی مانند آگے آگے بھاگتے۔
تاریخ گواہ ھے کہ وہ جسے کبھی دنیا جھاڑ جھنکار سمجھ رھی تھی بلال رضی اللہ عنہ کی جھولی میں آ کر اور مصطفٰے کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زبان مبارکہ کا صدقہ آج بھی کھجوروں کی سردار ھے !

[Image: boss_baby_0.jpg?itok=W66HY6_X&c=7ccb60b1...eca8c5c751]
[Image: 2017-05-11.png]
Reply
#2
jazak ALLAH nice sharing

[
[Image: giphy.gif]
Reply




Users browsing this thread: 1 Guest(s)